پاکستان
راولپنڈی؛ 5سال سے مطلوب انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے نے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم کا نام تقی حیدر ہے اور پشاور کا رہائشی ہے، ملزم گزشتہ 5 سالوں سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔
ملزم نے شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہوگیا۔ ملزم سال 2019 سے اشتہاری ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔