پاکستان
پنجاب یونیورسٹی میں لاء کے نئے داخلوں پر پابندی عائد
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں لاء کے نئے داخلوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
پاکستان بار کونسل نے پنجاب یونیورسٹی کو لاء میں نئے داخلے کرنے سے روک دیا، رولز کی خلاف ورزیوں پر پنجاب یونیورسٹی کو نئے داخلوں سے روکا گیا۔
پاکستان بار کونسل کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے رجسٹرڈ طلبہ کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا، یونیورسٹی انتظامیہ کو طلبہ کی رجسٹریشن کے لیے متعدد مراسلے بھجوائے، پنجاب یونیورسٹی نئے سیشن کے لئے ایل ایل بی میں ایڈمیشن نہیں کرسکتی۔