پاکستان
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر
کراچی: شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا جب کہ لاہور چھٹے نمبر پر ہے۔
انٹرنیشنل ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد کی کراچی کی فضائیں آلودہ ریکارڈ ہوئی ہیں اور کراچی دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ریکارڈ ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات 229 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہورہے ہیں جب کہ لاہور 175 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔
دہلی 256 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر ہے جب کہ کلکتہ 206 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے اور 189 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 150 سے 200 آلودہ، 200 تا 300 آلودہ ترین جبکہ 300 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔