انٹرٹینمنٹ

فرحان سعید بنگلادیش جا رہے ہیں؟ گلوکار کا اہم اعلان

لاہور: پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنے بنگلایش کے دورے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

فرحان سعید کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ خبر زیرِ گردش تھی کہ گلوکار اگلے ماہ ستمبر میں بنگلادیش جارہے ہیں جہاں وہ اپنے بنگالی مداحوں کے لیے شاندار میوزک کنسرٹ کا انعقاد کریں گے۔

یہ خبر سامنے آتے ہی جہاں فرحان سعید کے بنگالی مداح خوشی سے جھوم اُٹھے تو وہیں کئی مداحوں نے گلوکار سے سوال کیا کہ وہ واقعی میں بنگلادیش کے موجودہ حالات کے باوجود بھی یہاں آرہے ہیں؟اب فرحان سعید نے اپنے بنگلادیشی مداحوں کے سوالوں کے جواب دے دیے ہیں، گلوکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ یہ پیغام میرے تمام بنگلادیشی مداحوں کے لیے ہے جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں ستمبر میں کنسرٹ کے لیے بنگلا دیش آ رہا ہوں؟

گلوکار نے کہا کہ اس سوال کا جواب ہے نہیں، میں بنگلادیش نہیں آرہا، میری تصویر کا استعمال کرکے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، اُن پر یقین نہ کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں جب بھی بنگلا دیش کا دورہ کروں گا تو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کا اعلان کروں گا۔

فرحان سعید نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ براہِ کرم! میرے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر پھیلا دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button