سنی لیونی کا ہمشکل اے آئی روبوٹ متعارف
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا آفیشل روبوٹ متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے بعد وہ بھارت کی پہلی شخصیت بن گئی ہیں جس کی اے آئی کاپی متعارف ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی کی ہمشکل روبوٹ بھارتی اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کاموٹو نے متعارف کرائی ہے، اس کمپنی نے پہلے بھی کئی سوشل میڈیا شخصیات، اسپورٹس شخصیات اور کاروباری شخصیات کے اے آئی روبوٹس متعارف کروائے ہیں۔
سنی لیونی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے اے آئی روبوٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ بالکل اداکارہ سنی لیونی جیسی ہے لیکن روبوٹ کی آواز اداکارہ سے مختلف ہے، جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ یہ اصلی سنی لیونی نہیں بلکہ اُن کی مصنوعی ہمشکل روبوٹ ہیں۔
ویڈیو میں سنی لیونی کی اے آئی روبوٹ نے کہا کہ “میں اے آئی سے تیار شدہ روبوٹ ہوں اور میرا کام مداحوں کے سوالوں کے جواب دینا ہے”۔
دوسری جانب روبوٹ تیار کرنے والی کمپنی نے سنی لیونی کی اے آئی کاپی کا چیٹ بوٹ بھی تیار کرلیا ہے، اب دُنیا بھر میں موجود مداح کسی بھی وقت سنی لیونی کی روبوٹ سے بات کرسکتے ہیں اور اداکارہ کی روبوٹ فوری طور پر مداحوں کو جواب دے گی۔
اس کے علاوہ مداح سنی لیونی کی روبوٹ کو آڈیو کال بھی کرسکتے ہیں لیکن اس کے لیے مداح کو ماہانہ کچھ رقم کی ادائیگی کرنی ہوگی۔