انٹرٹینمنٹ

کراچی: اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ لوگ ہمیشہ اداکاروں کو مذہب سے دور سمجھتے ہیں۔ ماڈل اور اداکارہ کبریٰ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں 3 مرتبہ اعتکاف میں بیٹھ چکی ہوں۔ عمرے پر بھی گئی تو اس کی ویڈیو یا تصاویر میں نے سوشل میڈیا پر نہیں ڈالی تھیں۔ شوبز سے وابستہ افراد کو ہمیشہ مذہب سے دور سمجھا جاتا ہے۔اعتکاف سے باہر آئی تو کچھ لوگوں نے مبارک باد دی تاہم کسی نے کہا کہ دیکھو اس نے نیل پالش لگائی ہوئی ۔ کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ جب میں عمرے پر گئی تو شوبز کی ہی ایک خاتون نے کہا کہ کیسے کیسے لوگ عمرے پر جا رہے ہیں۔ دوسرے لوگ ٹرول کریں تو پھر بھی سمجھ آتا ہے لیکن وہ خاتون خود اسی شعبے سے تعلق رکھتی ہیں اور پھر ایسی بات کہی۔ عمرے پر تو اللہ تعالیٰ بلاتے ہیں۔ اگر میں 5 وقت نماز پڑھتی ہوں تو اللہ تعالیٰ مجھے یہ توفیق دیتےہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے اب تک جو بھی کام کیا اور جتنی مجھے لوگوں سے محبت ملی یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم اور اس کی مہربانی سے ہوا ہے۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اعظم خان بھی پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عاطف اسلم کے مداح نکل آئے۔

اعظم خان نے انسٹاگرام پر گلوکار کے ساتھ اپنی تصاویر شیئرکی ہیں جس میں سے ایک میں وہ گلوکار سے اپنے گٹار پر آٹوگراف لے رہے ہیں۔

ایک تصویر میں عاطف اسلم اور اعظم خان ایک ساتھ کھڑے ہیں، اعظم خان نے گٹار جبکہ عاطف اسلم نے ایک بلا تھاما ہوا جس پر کرکٹر نے گلوکار کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دستخط کیے ہیں۔

کرکٹر نے عاطف اسلم سے ملاقات پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک طویل عرصے سے ان کے مداح ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button