انٹرٹینمنٹ
ٹیلر سوئفٹ نے آئیکونک گلوکار مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ دیا
لندن: امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے ’ایرس ٹور‘ کے دوران لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں آئیکونک گلوکار مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ پہلی سولو آرٹسٹ بن گئی ہیں جنہوں نے ایک ہی ٹور میں ویمبلی اسٹیڈیم میں 8 شوز کیے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ مائیکل جیکسن کے پاس تھا جنہوں نے 1988 میں اپنے ’بیڈ ٹور‘ کے دوران 7 شوز کیے تھے۔
ٹیلر سوئفٹ نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگوں نے مجھے پہلی سولو آرٹسٹ بنا دیا ہے جو ایک ہی ٹور میں ویمبلی اسٹیڈیم میں آٹھ شوز کر چکی ہے‘۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ لندن میں پرفارم کرنا پسند ہے، لیکن اس ٹور کا تجربہ بہت خاص تھا اور انہوں نے پہلے کبھی اتنا بڑا ہجوم نہیں دیکھا۔