انٹرٹینمنٹ
بھارتی وزیراعظم مودی نے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی کو کیوں ڈانٹا؟
ممبئی: لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی کو اپنی صحت کا خیال نہ رکھنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ڈانٹ پڑ گئی۔
بھارتی اداکار کو دو روز قبل سینے میں شدید تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور بعض اطلاعات کے مطابق ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا۔اداکار نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نے ان کی صحت کے حوالے سے انہیں فون کیا اور صحت کا خیال نہ رکھنے پر ڈانٹ بھی دیا۔
اداکار کی طبیعت سنبھلنے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہ صحت یابی کے بعد شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ متھن چکرورتی نے مارچ 2021 میں بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔