انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کی تاریخ سامنے آگئی

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اُن کی نئی فلم کی شوٹنگ تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

سلمان خان اپنے کیریئر میں پہلی بار بلاک بسٹر فلم ‘گجنی’ کے ہدایتکار اے آر مروگادوس کے ساتھ اپنی نئی فلم ‘سکندر’ میں کام کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساجد ناڈیا ڈوالا اور اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال مئی سے ہوگا، کہا جارہا ہے کہ اے آر مروگاداس اس وقت اپنی ایک اور ایکشن فلم کی ہدایتکاری میں مصروف ہیں جس کا نام ‘SK23′ ہے۔

اے آر مروگاداس کی اس ایکشن فلم کی شوٹنگ جون 2024 تک جاری رہنے کی امید ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ کا آغاز مئی سے کریں گے جبکہ یہ فلم سال 2025 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

اس سے قبل سلمان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی ایکشن فلم ‘سکندر’ کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس عید پر فلم ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ اور ‘میدان’ دیکھ لو، اگلی عید ‘سکندر’ سے آکر ملو۔

واضح رہے کہ فلم ’سکندر‘ کی ہیروئن، دیگر کاسٹ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button