انٹرٹینمنٹ

ایمن خان نے ایک سال بعد دوسری بیٹی کی منہ دکھائی کردی

کراچی: چائلڈ اسٹار کے طور پر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی معروف اداکارہ ایمن خان نے بالآخر مداحوں کو اپنی دوسری بیٹی مرال کا چہرہ دکھا دیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے گزشتہ روز اپنی بیٹی مرال کی پہلی سالگرہ کے موقع پر شاندار ‘برتھ ڈے پارٹی’ کا اہتمام کیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

بیٹی کو سوشل میڈیا کی دُنیا سے اوجھل رکھنے کے بعد ایمن اور منیب نے پہلی سالگرہ کے موقع پر بیٹی کی منہ دکھائی بھی کی۔ منیب بٹ اور ایمن خان نے بڑی ہی دھوم دھام سے مرال کی پہلی سالگرہ منائی، اس تقریب میں شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں دانش نواز، اداکارہ سارہ خان، گلوکار فلک شبیر سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

مزید پڑھیں: منیب بٹ کو اپنی شادی پر افسوس کیوں؟ اداکار نے وجہ بتا دی

ایمن خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی فیملی فوٹو تصویر پوسٹ کی جوکہ اُن کی بیٹی مرال کی سالگرہ کی تقریب میں لی گئی تھی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہماری مرال ایک سال کی ہوگئی ہے، ہماری بیٹیوں کو بےانتہا پیار دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔

واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ نومبر 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑی کے ہاں سال 2019 میں 30 اگست کو پہلی بیٹی امل کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ گزشتہ سال 7 اگست کو جوڑی نے اپنی دوسری بیٹی مرال کو دُنیا میں خوش آمدید کہا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button