انٹرٹینمنٹ

‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے لاپتہ ‘سوڈھی’ جلد شادی کرنے والے تھے، رپورٹ

دہلی: مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں روشن سنگھ سوڈھی کے کردار سے شہرت پانے والے گروچرن سنگھ لاپتہ ہونے سے پہلے شادی کرنے والے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گروچرن سنگھ رواں ماہ 22 اپریل سے اب تک لاپتہ ہیں، پولیس نے اداکار کی والد کی شکایت کی بنیاد پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دہلی پولیس نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 50 سالہ گروچرن سنگھ کو تلاش کرنے کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گروچرن سنگھ جلد ہی شادی کرنے والے تھے اور انہیں مالی بحران کا سامنا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق  گروچرن سنگھ نے لاپتہ ہونے سے قبل دہلی کے ایک اے ٹی ایم سے تقریباً بھارتی سات ہزار روپے نکالے تھے اور ان کی آخری لوکیشن پالم میں ٹریس کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ، شکایت درج

اداکار کے والد نے اپنی شکایت میں کہا کہ اداکار 22 اپریل (پیر) کو دہلی سے ممبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے لیکن وہ ممبئی نہیں پہنچے۔

دوسری جانب پولیس حکام کہنا ہے کہ گروچرن سنگھ کی  دہلی سے ممبئی کی پرواز پیر کی رات 8 بجکر 30 منٹ کی تھی لیکن اُنہیں اُسی رات تقریباً 9 بجکر 14 منٹ پر دہلی کے علاقے پالم کے ایک ٹریفک چوراہے پر دیکھا گیا۔

پالم کے علاقے میں نصب سیکیورٹی کیمرے کے ذریعے حاصل کی گئی فوٹیج میں اداکار کو ایک بیگ کے ساتھ سڑک پار کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button