انٹرٹینمنٹ

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل سامنے آ گیا

واشنگٹن: نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے ایوان نمائندگان میں پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیر التوا کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کرسکتے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کا معاملہ پاکستانی شراکت داروں سے اٹھاتے رہے ہیں، حکومت پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں کا احترام کرے۔

اس میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع اور مذہبی آزادی بھی شامل ہے۔ ویدانت پٹیل نےکہا کہ پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا بانی پی ٹی آئی پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاک بھارت تعلقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button