بزنس

نجکاری کمیشن کا 10 سال بعد او جی ڈی سی ایل کے 32 کروڑ شئیرزسرنڈر کا فیصلہ

اسلام آباد: نجکاری کمیشن نے 10سال بعد اوجی ڈی سی ایل  کے 32کروڑ شئیرز سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تین اہم فیصلوں کیلئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم اجلاس 2اگست کو طلب کرلیا گیا۔  وفاقی کابینہ کی ہدایت پر پیٹرولیم ڈویژن کو اوجی ڈی سی ایل کے شئیرز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوجی ڈی سی ایل شئیرز دوست ملک کو فروخت کرنے کیلئے نجکاری کمیشن کو منتقل ہوئے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ساورن ویلتھ فنڈ فعال نہ ہونے کے باعث شئیرز پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کئے جارہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے اعتراض کے باعث ساورن ویلتھ فنڈز کا دائرہ اور اختیارات تبدیل کئے جارہے ہیں۔ کابینہ کمیٹی رواں مال سال کے نجکاری پروگرام کی بھی منظوری دے گی۔  نجکاری کمیشن کے لئے 8ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دئیے جانے کا بھی امکان ہے۔

نجکاری کمیشن نے اوجی ڈی سی ایل شئیرز پر 35ارب روپے منافع کمایا۔ وزارت خزانہ کو 21 ارب منتقل کیے گئے جبکہ 14 ارب روپے بدستور نجکاری کمیشن کے پاس ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button