پاکستان

خیبرپختونخوا میں 92 فیصد مضر صحت دودھ کی فروخت کا انکشاف

پشاور: خیبرپختونخوا میں 92 فیصد مضر صحت دود کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

صوبائی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے شہری  مضر صحت دودھ استعمال کررہے ہیں اور صوبے میں 92 فیصد دودھ مضر صحت فروخت ہورہا ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے آبائی شہر ڈی آئی خان میں 100 فیصد دودھ مضر صحت نکلا، اس کے علاوہ بنوں میں فروخت ہونے والا دودھ بھی 100 فیصد مضر صحت نکلا۔

اس کے علاوہ ملاکنڈ میں 97، پشاور 94، کوہاٹ 88، ملاکنڈ میں 84 فیصد دودھ مضر صحت فروخت ہورہا ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ صوبہ بھر سے 3 لاکھ 24 ہزار لیٹر دودھ سے نمونے لیے گئے تھے جس کے ٹیسٹ کے بعد یہ انکشاف سامنے آیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button