پاکستان

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

اسلام آباد: ایف بی آر ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع متوقع ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر تاریخ میں توسیع پر غور کیا جائے گا ،صدر راولپنڈی چیمبر ثاقب رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ  ایف بی آر کا سسٹم (آئرس) رش کی وجہ دباؤ کا شکار ہے،ہفتہ اتوار کی چھٹیوں کے باعث فائلرز کو بنک اکاؤنٹ  اور دیگر  دستاویزات حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا رہا۔

راولپنڈی اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ایک سیاسی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے بھی ٹیکس دہندگان کو ضروری دستاویزات جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا، اس لیے وفاقی حکومت گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کا اضافہ کرے۔

ایف بی آر کے مطابق 28 ستمبر تک 29 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے، گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے، آج 30 ستمبر کو دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button