پاکستان

پی ٹی آئی کا چئیرمین، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےبائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی کے 5 سینیٹرز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  آئین کے مطابق سینیٹ اراکین کی کل تعداد 96 ہے جس میں تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ہے۔ سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے 23 اراکین کی تعداد پوری نہیں۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختوانخواہ میں سینیٹ انتخاب ملتوی کئے ہیں۔ چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ایوان کے اراکین کی تعداد پوری کرنے تک ملتوی کردیا جائے۔

تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف سیکرٹری سینیٹ کو بھی درخواست جمع کرادی۔ درخواست پر سینیٹر زرقہ تیمور،سیف ابڑو،فلک ناز چترالی،فوزیہ ارشد اور سیف اللہ نیازی کے دستخط موجود ہیں۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ذرائع کے مطابق ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ہے اور خیبرپختونخوا میں سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی اسکیم کے بھی خلاف ہے۔کمیٹی کے مطابق چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے اور چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالا صرف ایک ڈپارٹمنٹ کی حد تک محدود ہوگیا ہے۔ جمہوری دور میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button