انٹر نیشینل

ٹرمپ پر حملے کرنے والے ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

پنسلوانیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے نوجوان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا جس کی شناخت 22 سالہ نوجوان تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے۔

سیکرٹ سروس کی کاؤنٹر اسنائپر ٹیم کی فوری جوابی کارروائی میں تھامس میتھیو کروکس سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا جب کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کان پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا کی خونی تاریخ؛ قاتلانہ حملوں میں 4 صدور ہلاک اور 7 زخمی ہوچکے ہیں

میتھیو کروکس کا تعلق پینسلوانیا کے علاقے بیتھل پارک سے ہے جس نے اسٹیج سے محض 130 گز کی دوری پر واقع ایک فیکٹری کی چھت پر رینگتے ہوئے پہنچا اور وہاں سے لیٹ کر ٹرمپ کو نشانہ بنایا تھا۔

حملے سے قبل ملزم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ میرا نام تھامس میتھیو کروکس ہے۔ میں ٹرمپ اور ان کی جماعت ریپبلکن سے نفرت کرتا ہوں۔

یہ خبر پڑھیں؛ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی، جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک

خیال رہے کہ ملزم کی فائرنگ سے ٹرمپ بال بال بچ گئے تھے تاہم ایک راہ گیر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button