یوئیفا یورو کپ، اسپین نے فرانس کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
میونخ: یوئیفا یورو کپ 2024 کے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
فرانس نے میچ کے 8 ویں منٹ میں کائلان ایمباپے کے کراس پر رینڈل کولو مونی کے گول سے برتری حاصل کر لی تھی، لیکن اسپین کے لیمین یمل نے 21 ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔
اسپین کے لیمین یمل یورپین چیمپیئن شپ کی تاریخ میں سب سے کم عمر گول اسکورر بن گئے ہیں، انہوں نے 16 سال اور 362 دن کی عمر میں گول کر کے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: کوپا امریکا؛ 5 بار کی عالمی چیمپیئن برازیل کو یوراگوئے نے مات دیدی
یمل کے گول کے صرف چار منٹ بعد ہی ڈینی اولمو کی شاٹ فرانس کے کھلاڑی جولس کونڈے کی غلطی سے اپنے ہی گول پوسٹ میں چلی گئی۔
میچ کا پہلا ہاف اسپین کی ایک گول کی برتری پر ختم ہوا، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
فرانس کی ٹیم نے میچ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن اسپین کے دفاعی کھلاڑیوں کے شاندار کھیل نے فرانس کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
اسپین کی ٹیم اپنے چوتھے یورو ٹائٹل سے صرف ایک میچ دور ہے۔