راولپنڈی ٹیسٹ؛ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا تاہم اب ٹاس کا فیصلہ امپائرز گراؤنڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی وقت کے مطابق 12 بجے کریں گے۔
دوسری جانب امپائرز نے میچ میں تاخیر کی وجہ سے کھانے کا وقفہ بھی جلدی کردیا ہے تاکہ میچ کا تسلسل قائم رکھا جاسکے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کپتانوں شان مسعود اور نجم الحسن شانتو نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں حصہ لیا تھا۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم ، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی