کرکٹ کھیلنی ہے یا نہیں! سرفراز نے احمد، عمر اکمل کو اہم مشورہ دیدیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے 12 سے 29 ستمبر تک شیڈول چیمپئنز ون ڈے کپ سے قبل سینئر کرکٹرز احمد شہزاد اور عمر اکمل کو اہم مشورہ دیدیا۔
چیمپئینز کپ میں ڈولفنز کے میٹنور سرفراز احمد نے کہا کہ دونوں کرکٹرز پر زور دیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی متعلق واضح فیصلہ کریں۔ دونوں بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں، ان کی صلاحیتوں میں کوئی شک نہیں، پاکستان کیلئے عمر اکمل اور احمد شہزاد کی خدمات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ انہیں کرکٹ ضرور کھیلنی چاہیے لیکن وہ کھیلنا چاہتے ہیں یا نہیں! اسکا فیصلہ کریں۔
مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ رضوان کی جگہ سرفراز نے کیوں وکٹ کیپنگ کی؟ وجہ سامنے آگئی
سابق کپتان نے سینئر اور جونیئر دونوں کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن ٹیم تشکیل دینے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے ٹیم میں سینئیرز کا ہونا بہت ضروری ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ایک رجحان بنتا جارہا ہے کہ ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کی ضرورت ہے تاہم اگر کوئی نوجوان باصلاحیت پر تو وہ اپنی کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنالے گا۔
مزید پڑھیں: شاداب نے بھی مسلسل شکستوں پر لب کشائی کردی
خیال رہے کہ 2009 میں پاکستان کیلئے ڈیبیو کرنے والے عمر اکمل اور احمد شہزاد 2016 تک قومی ٹیم کے اہم رکن تھے تاہم سری لنکا کیخلاف 2019 کی ہوم سیریز کے دوران آخری بار میچ کھیلا تھا، جس کے بعد وہ ٹیم سے ڈراپ کردیے گئے اور دوبارہ کم بیک نہ کرسکے۔
مزید پڑھیں: کرکٹ جاری رکھنا چاہتا ہوں جب مجھے لگے گا تو خود ہی چھوڑ دوں گا، سرفراز
دوسری جانب پی سی بی نے حال ہی میں چیمپیئنز ون ڈے کپ کیلئے 5 مینٹوز کا اعلان کیا تھا جس میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک، اور وقار یونس شامل ہیں۔
پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 کیلئے چیمپئنز ون ڈے کپ میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی جن میں ڈولفنز، لائنز، پینتھرز، اسٹالینز اور وولوز۔