انٹرٹینمنٹ

شازیہ منظور نے بجلی کا بِل کم لانے کا انوکھا نسخہ بتا دیا

موسیقی کی دُنیا کی معروف پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے بجلی کے بھاری بلوں کے ستائے ہوئے عوام کو کم بِل لانے کا انوکھا نسخہ بتا دیا ہے۔

بھاری ٹیکس اور بجلی کے بِلوں نے پاکستانی عوام کی کمر توڑ دی ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہر پاکستانی شہری پریشان ہے۔

بجلی کے بھاری بلوں نے ناصرف عام عوام بلکہ شوبز ستاروں کو بھی حکومت پر تنقید کرنے پر مجبور کردیا ہے، ہر کوئی موجودہ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

ایسے میں گلوکارہ شازیہ منظور کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں صحافی نے گلوکارہ سے بجلی کے بل سے متعلق سوال پوچھا۔

شازیہ منظور نے کہا کہ اس سوال کا جواب دینا بہت مشکل ہے کیونکہ میرا بجلی کا بل زیادہ نہیں آیا۔

گلوکارہ نے اپنا مقبول گانا ’بتیاں بجھائی رکھ دی، دیوا بلے ساری رات میرے ہانیا‘ گاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے میرا بل زیادہ نہیں آتا۔

اُنہوں نے پاکستانی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا بجلی کا بل بھی کم آئے تو آپ بھی اپنے گھر میں میرا یہ گانا لگائیں، اس گانے سے کچھ سیکھیں۔

شازیہ منظور نے مزید کہا کہ دیوا جلائیں اور بتیاں بُجھا دیں، اسی طرح بجلی کے بل کم آسکتے ہیں کیونکہ اس کے علاوہ تو کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button