انٹرٹینمنٹ

جنات میری شادی نہیں ہونے دیتے، نشو بیگم

پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ اُن کی قسمت میں شادی ہی نہیں لکھی ہے یا پھر کوئی ایسا جِن ہے جو اُن کی شادی نہیں ہونے دیتا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران، میزبان نے نشو بیگم کے سامنے صبا حمید اور بشریٰ انصاری سمیت اُن سینیئر اداکاراؤں کے نام لیے جنہوں نے پہلی شادی میں ناکامی کے بعد زائد عُمر میں دوسری شادی کی۔

میزبان نے نشو بیگم سے پوچھا کہ میری اطلاعات کے مطابق آپ کو ایک بہت بڑے تاجر نے شادی کی پیشکش کی ہے تو کیا آپ اس خبر کی تصدیق کریں گی یا تردید؟

اس سوال کے جواب میں نشو بیگم نے کہا کہ مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ کسی نے میری شادی میں رکاوٹ ڈالی ہوئی ہے یا پھر کوئی ایسا جِن ہے جو نہیں چاہتا کہ میں شادی کروں اور اپنا گھر بساؤں۔

نشو بیگم نے کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ اگر میں نے شادی کرلی تو کہیں وہ جِن ناراض نہ ہوجائے، اسی وجہ سے میں شادی کی پیشکش قبول نہیں کرتی۔

سینیئر اداکارہ نے کہا کہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جبکہ ابھی میرے اوپر کوئی ذمہ داری نہیں ہے، میں اپنی مرضی سے گھومتی پھرتی ہوں، عیش کرتی ہوں، اپنی مرضی سے سوتی اور اُٹھتی ہوں۔

مزید پڑھیں: اب بھی لوگ شادی کی پیشکش کرتے ہیں، نشو بیگم کا انکشاف

اُنہوں نے کہا کہ شاید، میری قسمت میں شادی لکھی ہی نہیں ہے کیونکہ اگر کوئی میرے ساتھ شادی نبھاتا ہے تو وہ اللہ کو پیارا ہوجاتا ہے۔

نشو بیگم نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جن لوگوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی ہے اُن سے یہی کہوں گی کہ اگر آپ کو اپنی جان عزیز ہے تو مجھ سے شادی نہ کریں۔

واضح رہے کہ نشو بیگم نے 1970 میں انعام ربانی سے پہلی شادی کی تھی، اُن کی یہ شادی صرف 6 سال تک چلی اور پھر طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

طلاق کے بعد نشو بیگم نے 1978 میں  نغمہ نگار اور شاعر تسلیم فاضلی سے دوسری شادی کی، دوسرے شوہر کی وفات کے بعد اُنہوں نے جمال پاشا سے تیسری شادی کی تھی۔

نشو بیگم کے تیسرے شوہر جمال پاشا سال 2019 میں دُنیا سے کوچ کرگئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button