انٹر نیشینل
برطانیہ عام انتخابات، ووٹنگ کے عمل کے بعد نتائج کا سلسلہ شروع، لیبر پارٹی آگے
لندن: برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے لندن کے انٹرنینشنل کنونشن سینٹر میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، اور تازہ ترین نتائج کے مطابق لیبر پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ کی 650 نشستوں پر ہونے والے عام انتخابات میں اب تک 272 نشستوں کے نتائج آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن میں تصویر یا ویڈیو بنانے پر مکمل پابندی عائد رہی
نتائج کے مطابق کیئر اسٹارمر کی لیبر پارٹی 198 نشستوں کے ساتھ ٹاپ پر ہے، موجودہ حکمران جماعت کنزرویٹو کو ابھی تک 35 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔
لبرل ڈیموکریٹک پارٹی 23، اسکاٹش نیشنل پارٹی 4 اور ریفارم کو ایک نشست پر کامیابی ملی ہے۔