پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت علی امین گنڈاپور کی غیرحاضری پر برہم

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کہا ہے کہ جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے ان کو اشتہاری قرار دوں گا۔

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات کی سماعت کی۔

علی نواز اعوان، واثق قیوم ،عامر کیانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور ،عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ہوں گے، تماشہ بنا ہوا ہے ایک آتا ہے دو نہیں ہوتے آتے، تمام غیر حاضر ملزمان کے بلاضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کررہے ہیں، جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے انکو اشتہاری قرار دوں گا، عدالتی مفرور کو اشتہاری قرار دینے کیلئے تیس دن ضروری نہیں ہیں، میں نے ان کیسز کو انجام تک پہچانا ہے آپکا ہی اس میں فائدہ ہوگا، اگر کیسز میں جان ہوئی تو چلیں گے ورنہ فارغ ہوں گے، 8 جولائی کے بعد انشاءاللہ کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی کے حوالے سے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button