شوبز

علی ظفر کی شردھا کپور اور پرینیتی چوپڑا کو تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

ممبئی: پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی گلوکاری و اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف گلوکار علی ظفر کی بالی ووڈ اداکاراؤں شردھا کپور اور پرینیتی چوپڑا کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر علی ظفر کی پُرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار کے ہمراہ بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور شردھا کپور بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور اور رینیتی چوپڑا بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی صلاحیتوں اور پُرکشش شخصیت کی تعریف کررہی ہوتی ہیں کہ اسی دوران علی ظفر اچانک کیمرے کے سامنے آجاتے ہیں۔

علی ظفر کی شرارت دیکھ کر شردھا کپور انٹرویو روک دیتی ہیں اور پھر علی ظفر کو دیکھنے کے بعد دوبارہ اپنی گفتگو شروع کردیتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکاراؤں کے انٹرویو کے دوران، علی ظفر صحافی سے پوچھتے ہیں کہ آپ کیسے ہیں؟ کیا آپ خوش ہیں؟ میرا نام ناٹی علی (شرارتی علی) ہے۔

مذکورہ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے گلوکار کے مداحوں نے کہا کہ لڑکے اسی طرح اپنی خاتون دوستوں کو تنگ کرتے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے علی ظفر کے خلاف تبصرے کرتے ہوئے کہا جس طرح گلوکار ویڈیو میں شردھا کپور کے قریب آئے تو وہ دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ میشا شفیع نے اُن پر ہراسانی کا درست الزام لگایا تھا۔

واضح رہے کہ چند سال قبل گلوکارہ میشا شفیع نے می ٹو مہم کے تحت علی ظفر پر الزام لگایا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک نہیں بلکہ کئی بار جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا ہے۔

علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں ان پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ میشا شفیع نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے مجھ پر جنسی ہراسانی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے جس کے نتیجے میں میری امیج داغدار ہوئی اور اہلخانہ کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button