پاکستان
سائفراور توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی گئیں۔
عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عمران خان کو توشہ خانہ اور سائفر کیس میں ملنے والی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کرنے کی تصدیق کردی۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے دونوں کیسز میں سزاؤں کے خلاف درخواست دائرکی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔