پاکستان

لبنان میں پھنسے 70 سے زائد پاکستانیوں کو لانے والی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی

کراچی: غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کا طیارہ لبنان میں پھنسے 70 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی،ایف آئی اے، اے ایس ایف اور دیگر  متعلقہ اداروں نے ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات مکمل کرلیے ہیں، ایئر 320 ساختہ طیارہ رات 2 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن ایک گھنٹے کی تاخیر سے طیارہ رات 3 بجے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر نے لبنان سے آنےوالوں کا کراچی ائیر پورٹ پر استقبال کیا

گورنرسندھ نے کہا لبنان سے خصوصی طیارہ 71 پاکستانیوں کو لے کر کراچی ایئرپورٹ پر آیا ہے ہم نے انھیں اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت پاکستان مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جو پاکستانی وہاں رہ گئے ہیں ان کے لیے حکومت پاکستان نے بہترین انتظامات کیے ہوئے ہیں حکومت پاکستان سب پاکستانیوں کو ساتھ خیریت سے لائے گی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پورا خطہ اس وقت جنگ کی حالت میں ہے بہت مشکل وقت تھا اس وقت وزارت خارجہ نے مکمل ذمہ داری لی۔

یاد رہے کہ  سول ایوی ایشن نے خصوصی پرواز کی اجازت دی تھی خصوصی پرواز کے ذریعے 70 سے زائد پاکستانی وطن پہنچ گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button