بزنس
زونگ فورجی کے تحت سالانہ بزنس کانفرنس کا انعقاد
کراچی: زونگ فورجی کے تحت سالانہ بزنس کانفرنس کا انعقاد کرایا گیا جس کا عنوان ’’ایلیویٹ کور کیپیبلیٹیز، اسٹرائیو فار ایکسیلینس‘‘ تھا۔
کانفرنس میں سال 2023کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا جبکہ سال 2024کے لیے اسٹریٹجک پلان ترتیب دیا گیا۔زونگ فورجی کے چیئرمین وچیف ایگزیکٹیو آفیسر ہوو جونلی(Huo Junli) نے کمپنی کی ترقی اور 47 ملین سے زائد صارفین کو مطمئن رکھنے کے لیے اپنے ملازمین کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
مسٹر ہوو جونلی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ،’’زونگ فورجی کی کامیابی اس کے ملازمین کے غیرمتزلزل عزم سے منسوب ہے جس نے کمپنی کو مزید بلندیوں تو پہنچایا۔