انٹرٹینمنٹ

KGF سپر اسٹار یش ہندو دیوتا ’ہنومان‘ کے روپ میں نظر آئیں گے

ممبئی: بلاک بسٹر سیریز کے جی ایف کے سپر اسٹار یش فلم ’ہنومان‘ کے سیکوئیل میں ہندو دیوتا کے روپ میں نظر آئیں گے۔

فلم ’ہنومان‘ نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور اب اس کے سیکوئیل کیلئے دس گنا زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سپر اسٹار یش کو فلم کے سیکوئیل میں ہندو دیوتا ہنومان کے کردار کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اداکار تیجا سجا سیکوئیل میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے اور وہ ہنومان کے بھگت کے روپ میں نظر آئیں گے۔’جے ہنومان‘ میں ہندو دیوتا کا ایک اہم کردار ہوگا اور اسے نبھانے کیلئے یش کو میدان میں اتارا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button