انٹرٹینمنٹ

تاپسی پنوں نے ’آؤٹ سائیڈر فلمز‘ کے نام سے ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنا لیا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے ’آؤٹ سائیڈر فلمز‘ کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس قائم کردیا۔

ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں سفارش یا اقربا پروری کے تحت آنے والے اداکاروں کے بچوں سے ایک سبق سیکھا ہے اور وہ یہ کہ یہ نیپو کڈز ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔

تاپسی پنوں نے کہا کہ آؤٹ سائیڈرز یعنی وہ لوگ جو فلم انڈسٹری کے باہر سے آتے ہیں، ان کے درمیان ایسا نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ساری محنت اور کوشش صرف ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کے لیے ہوتی ہے، ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، اور آپس میں رابطہ بھی رکھتے ہیں، لیکن جب فلم کامیاب یا ناکام ہو، تو ہم نیپو کڈز کی طرح اپنے آؤٹ سائیڈرز کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے۔

یاد رہے کہ تاپسی پنوں خود کو بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک آؤٹ سائیڈر (باہر سے آنے والی) مانتی ہیں اور اس پر فخر کرتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button