ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ 2 ایسی ٹیم ٹکرائیں گی جو ایک میچ بھی نہیں ہاریں
ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں دو ایسی ٹیمیں ٹکرائیں گی جو ٹورنامنٹ میں ایک میچ بھی نہیں ہاریں۔
میگا ایونٹ کے فائنل کوالیفائی کرنے والی جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ابتک ناقابل شکست ہیں، دونوں ٹیموں کو لیگ راؤنڈ اور سپر 8 مرحلے کے کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی۔
ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ فائنل میں کامیاب ہونے والی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلے گی۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ 4 بڑی ٹیمیں جو میگا ایونٹ کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہوسکتی ہیں؟
جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان مجموعی ورلڈکپ مقابلوں میں 1979 کے بعد پہلی مرتبہ 2 ناقابل شکست ٹیموں کا فائنل میں مقابلہ ہوگا۔
1979 کے ون ڈے ورلڈکپ ایڈیشن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فائنل سے پہلے کوئی میچ نہیں ہاری تھیں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 1979 اور 1975 میں ٹائٹل ناقابل شکست رہتے ہوئے جیتے تھے۔
مزید پڑھیں: نساؤ اسٹیڈیم نیویارک کی پچز؛ بیٹرز کیلئے مقبرہ بن گئیں
سال 2003 اور 2007 کی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی جبکہ 1996 میں سری لنکا کی ٹیم دو واک اوور سمیت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی تھی۔
اسی طرح سال 2002 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھی ناقابل شکست ٹیموں بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوا تھا۔