کھیل

یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا سابق بوائے فرینڈ بھی جلنے سے ہلاک

نیروبی: یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو آگ لگا کر قتل کرنے والا سابق بوائے فرینڈ بھی زخموں کی تاب نے لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

یوگنڈا کی ایتھلیٹ 33 سالہ ریبیکا چیپٹگی کو یکم ستمبر کو انکے سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی، اس حملے میں ریبیکا چیپٹگی کے جسم کا 75 فیصد سے زیادہ حصہ جھلس گیا تھا اور چار دن بعد اس کی موت ہوگئی تھی۔

حملے کے دوران خاتون ایتھلیٹ کے ساتھ ساتھ حملہ آور بھی 30 فیصد جھلس گیا تھا جس کے بعد دونوں کو طبی امداد کیلئے ایک ہی اسپتال منتقل کیا گیا۔

کینیا کے اسپتال میں زیر علاج ریبیکا چیپٹگی کا سابق بوائے فرینڈ ڈکسن اینڈیما مارانگاچ بھی پیر کو انتقال کر گیا جہاں کچھ دن قبل  ریبیکا چیپٹگی کا انتقال ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ریبیکا اور ان کے سابق بوائے فرینڈ کے درمیان زمین کا جھگڑا چل رہا تھا۔

یاد رہے کہ ریبیکا نے پیرس اولمپکس 2024 میں یوگنڈا کی نمائندگی کی تھی اور میراتھن میں 44 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button