کھیل

پی ایس ایل9؛ شاداب، شان مسعود نے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24ویں میچ میں شاداب خان اور شان مسعود بحث و تکرار کے بعد بغل گیر ہوگئے۔

جمعرات کو راولپنڈی میں پی ایس ایل میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔ دونوں کے درمیان گرما گرمی آغا سلمان کیخلاف کیچ کا ریویو لینے کے معاملے پر ہوئی۔شاداب خان کا خیال تھا کہ شان مسعود نے ریویو کے لیے مقررہ وقت سے تجاوز کیا ہے جس کے جواب میں شان مسعود نے شاداب کو کہا کہ وہ ان کے اور امپائر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مداخلت سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں: میچ کے دوران شاداب اور شان مسعود میں گرما گرمیشاداب کے اعتراض کے باوجود شان مسعود نے ریویو لیا جس میں معلوم ہوا کہ گیند بلے پر نہیں لگی بلکہ صرف آغا سلمان کے پیڈ سے ٹکرائی تھی۔ جس کے نتیجے میں آغا سلمان آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔

مزید پڑھیں: عماد نے بابراعظم کے نعرے لگانے پر شائقین کو تاریخی جواب دیدیا

تاہم دونوں کپتانوں کے درمیان بحث و تکرار کا معاملہ صرف فیلڈ تک محدود رہا، میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ عثمان طارق کا بالنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

فینز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شاندار حسن سلوک پر سراہا اور کہا کہ میدان میں گرما گرمی ضرور ہوتی ہے لیکن آف دی فیلڈ تمام کرکٹرز ایک دوسرے کے دوست ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24ویں میچ میں شاداب خان اور شان مسعود بحث و تکرار کے بعد بغل گیر ہوگئے۔

جمعرات کو راولپنڈی میں پی ایس ایل میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔ دونوں کے درمیان گرما گرمی آغا سلمان کیخلاف کیچ کا ریویو لینے کے معاملے پر ہوئی۔

شاداب خان کا خیال تھا کہ شان مسعود نے ریویو کے لیے مقررہ وقت سے تجاوز کیا ہے جس کے جواب میں شان مسعود نے شاداب کو کہا کہ وہ ان کے اور امپائر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مداخلت سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں: میچ کے دوران شاداب اور شان مسعود میں گرما گرمی

شاداب کے اعتراض کے باوجود شان مسعود نے ریویو لیا جس میں معلوم ہوا کہ گیند بلے پر نہیں لگی بلکہ صرف آغا سلمان کے پیڈ سے ٹکرائی تھی۔ جس کے نتیجے میں آغا سلمان آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔

مزید پڑھیں: عماد نے بابراعظم کے نعرے لگانے پر شائقین کو تاریخی جواب دیدیا

تاہم دونوں کپتانوں کے درمیان بحث و تکرار کا معاملہ صرف فیلڈ تک محدود رہا، میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ عثمان طارق کا بالنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

فینز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شاندار حسن سلوک پر سراہا اور کہا کہ میدان میں گرما گرمی ضرور ہوتی ہے لیکن آف دی فیلڈ تمام کرکٹرز ایک دوسرے کے دوست ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button