کھیل
’’ کیا میں ایک ہاتھ پر گلوز پہن کر بولنگ کرلوں ‘‘
موہالی: بھارتی اسپنر اکشر پٹیل نے امپائر سے نان بولنگ آرم پرگلوز پہننے کی اجازت طلب کرلی۔
بھارتی اسپنر اکشر پٹیل نے افغانستان سے پہلے ٹی20 کے دوران درجہ حرارت 7 ڈگری تک گرنے پر نان بولنگ آرم پرگلوز پہننے کی اجازت طلب کرلی لیکن امپائر نے انھیں منع کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وریندر سہواگ نے پچز پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا
اکشر پٹیل نے کہا کہ موہالی میں سخت سردی اور اوس کی وجہ سے مجھے گیند کو گرپ کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی، میں نے دوسرے ہاتھ پر گلوز پہننے کی اجازت طلب کی لیکن مجھے اجازت نہیں ملی۔