کھیل

ٹی20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد عمان کو شکست دیدی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں انگلینڈ نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اینٹیگا میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 28 ویں میچ میں انگلینڈ نے 48 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 3.1 اوور میں حاصل کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوس بٹلر ناٹ آؤٹ 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فل سالٹ 12 اور ول جیکس 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جونی بیئرسٹو 8 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

عمان کی جانب سے بلال خان اورکلیم اللہ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل عمان کی ٹیم انگلش کپتان جوس بٹلر کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14 ویں اوور میں 47 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

عمان کی جانب سے شعیب خان 11 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کشپ پراجاپتی 9، کپتان عاقب الیاس 8، پراتک اٹھاولے 5، کلیم اللہ 5، فیاض بٹ 2، زیشان مقصود 1، خالد کائل 1، آیان خان 1 اور مہران خان 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے 4 جبکہ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button