پاکستان

پنجاب میں شدید گرمی؛ پورا ہفتہ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کی پیش گوئی

لاہور: پنجاب میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جب کہ رواں ہفتہ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے میں رواں رواں ہفتہ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ تک موسم گرم اور خشک رہنے کی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کے نرغے میں ہے ۔ آج سے گرمی کی شدت میں بتدریج مزید اضافے کے امکانات ہیں۔ لاہورمیں آج درجہ حرارت کم سے کم28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سےزیادہ43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ کو بھی چھو سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button