پاکستان

آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا، احتساب عدالت نے کارروائی روک دی

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں آصف زرداری کے خلاف کارروائی روک دی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کارروائی روکتے ہوئے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ جب تک آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔

آصف علی زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت درخواست دائر کی گئی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری جب تک صدر مملکت ہیں کیسز کی کرمنل کارروائی جاری نہیں رہ سکتی، ان درخواستوں پر پراسکیوشن کی جانب سے کوئی بھی اعتراض نہیں کیا گیا اور نہ ہی مخالفت کی گئی۔

احتساب عدالت نے قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت صدر مملکت کے خلاف کوئی کیس ہوسکتا اور نا کوئی کارروائی جاری رہ سکتی ، لہذا صدر مملکت آصف علی زرداری کی کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button