بزنس
خیبرپختونخوا حکومت کا قومی ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں دلچسپی کا اظہار
پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ماضی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، پی آئی اے قومی فخر کی علامت ہے، ایئر لائنز کو حکومت کی نااہلی اورغیرذمہ دارانہ پالیسیوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پی آئی اے کو سستے داموں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو 10 ارب روپے کی موجودہ بولی سے بھی زیادہ قیمت پر خریدنے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب خیبر پختوںخوا حکومت نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پی آئی اے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرکے دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں شامل کیا جائے گا۔