پاکستان
نواز شریف نے کارکنوں کو انتخابی ریلی میں ’’شیر‘‘ لانے سے منع کردیا
لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کارکنوں کو انتخابی ریلی میں اصلی شیر لانے سے منع کردیا۔
پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بتایا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے موہنی روڈ پر انتخابی ریلی کے دوران اصلی شیر لانے کا سخت نوٹس لیا ہے۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ پارٹی قائد نے فوری طور پر انتخابی ریلی سے شیر کو واپس بھجوانے کی ہدایت کی، جس کے بعد شیر کو فوری طور پر واپس بھجوا دیا گیا۔
نواز شریف نے کارکنوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ پورے پاکستان میں کسی بھی ریلی میں اصلی شیر یا کوئی جانور نہ لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام اور متعلقہ قوانین نے ہمیں جانوروں کے حقوق کے احترام کی تلقین کی ہے۔