بزنس

پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور

اسلام آباد: نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی تنظیم نو میں سنگ میل حاصل کر لیا۔

حصص یافتگان اور قرض دہندگان نے ایس ای سی پی میں دائر انتظامات کی اسکیم کی منظوری دے دی۔ نجکاری کمیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے پی آئی اے سی ایل کی قانونی علیحدگی اور تنظیم نو کی منظوری دی۔

نجکاری کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ایس ای سی پی میں سکیم آف ارینجمنٹ دائر کی گئی۔حصص یافتگان اور قرض دہندگان کی طرف سے سکیم کا منظور ہونا ضروری تھا۔ تنظیم نو کا بلیو پرنٹ پی آئی اے سی ایل کے شیئر ہولڈرز کو پیش کیا گیا جو انھوں نے 99.97 فیصد ووٹوں کے ساتھ منظور کرلیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button