بزنس
تجارتی سہولیات معاہدے سے عالمی برآمدات میں 2.7 ، پیداوار میں 0.5 فیصد اضافہ متوقع، ڈبلیو ٹی او
اسلام آباد: عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے کہا ہے کہ تجارتی سہولیات کے معاہدے TFA کے نفاذ سے عالمی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 2.7 فیصد ، کل عالمی پیداوارمیں0.5 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔
ایک بیان میں عالمی ادارے نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد عالمی تجارت کو آسان بنانا، ترقی پذیر خصوصاً کم ترقی یافتہ ممالک کیلئے تجارتی اخراجات کم کرنا ہے۔
معاہدے پر مکمل عمل درآمد سے ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ممالک کیلئے تجارت کی لاگت میں اوسطا 14.3 فیصد کی کمی متوقع ہے،افریقی اور کم ترقی یافتہ ممالک کیلئے یہ کمی زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔