بزنس
نیشنل سیونگز کو نئے بانڈز کے اجرا سے 1.515 ٹریلین روپے بچت
اسلام آباد: سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس) نے نئے بانڈز کے اجرا سے 1.515 ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کیں۔
سی ڈی این ایس کے ایک اہلکار نے ”اے پی پی” کو بتایا کہ 26 مئی تک ڈائریکٹوریٹ نے نئے بانڈز کے اجرا کے ذریعے 1.515 ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں جو جاری مالی سال کے مجموعی ہدف کا 85 فیصد ہے۔ جاری مالی سال کیلیے ادارہ نے 1.742 ٹریلین کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ صارفین کو اے ٹی ایم کی سہولت پہلے سے فراہم کر دی گئی ہے اور جاری مالی سال کیلیے اسلامی فنانس کے تحت 75 ارب روپے کی بچت حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔