انٹر نیشینل

اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کر دئیے گئے

 

تہران: اسرائیل کی فضائیہ نے ایران کے شہر اصفہان پرحملہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے شہر اصفہان کے ہوائی اڈے کے قریب متعدد دھماکے ہوئے۔ دھماکوں میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔اصفہان میں 3 اسرائیلی ڈرون مار گرائے گئے۔

اسرائیلی فضائیہ نے اصفہان پرحملے کی تصدیق کردی ہے۔ ایران کی  فضائی نیوی گیشن کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرنے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد تہران، اصفہان، شیراز، مغربی، شمال مغربی اور جنوب مغربی ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔۔

 

ایران نے دھماکوں کی اطلاعات کے بعد اپنے فضائی دفاع کو فعال کر دیا ہے جب کہ ایرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ شکن اسلحے سے متعدد علاقوں میں اڑنے والی اشیاء کو مار گرایا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button