انٹر نیشینل

ہمارے لمبے ہاتھ غزہ، یمن، لبنان سمیت ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہماری ریڈ لائنز بہت واضح ہیں ہم ایک کے بدلے دو حملوں سے جواب دیں گے چاہے وہ دنیا میں کسی بھی جگہ ہوں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب میں کہا کہایران برائی کا محور ہے اور ہم اس کے خلاف ایک کثیر الجہتی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایران یا حزب اللہ کی جانب سے جوابی کارروائی کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت حال کے لیے تیار ہیں۔ کسی بھی جارحانہ کارروائی پر دشمن کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

اسرائیل نے ایران اور حزب اللہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جواب میں ہم پر کوئی کارروائی کی گئی تو ایک کے بدلے دو حملوں سے جواب دیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ ہمارے ہاتھ دراز ہیں۔ غزہ، یمن، بیروت اور ہر اس جگہ تک پہنچ جاتا ہے جہاں ضرورت ہو۔

نیتن یاہو ے فوجی قیادت پر زور دیا کہ حماس کے رہنماؤں کا زیرِ زمین سرنگوں میں تعاقب کریں اور جہاں ملیں انھیں وہاں ختم کردیں۔

یاد رہے کہ 31 جولائی کو تہران کے ایک انتہائی حساس گیسٹ ہاؤس میں اسماعیل ہنیہ کو میزائل حملے میں شہید کردیا گیا تھا جس کی ذمہ داری ایران اور حماس نے اسرائیل پر عائد کی ہے۔

تاہم اسرائیل کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button