انٹرٹینمنٹ

وزیرخزانہ سے ورلڈ بینک کے صدر کی ملاقات، ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کی حمایت

واشنگٹن: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ورلڈ بینک  کے صدراجے بنگا نے ملاقات کی۔

واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے ٹیکس ،توانائی اور نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخزانہ نے 9 ماہ کے دوران ایس بی اے پروگرام کے تحت پاکستان میں ہونے والی ترقی پر روشنی ڈالی۔

فریقین نے 10 سال کے لیے رولنگ کنٹری فریم ورک پلان کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ ورلڈ بینک  کے صدر نے پاکستان کے اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کے لیے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ وزیرخزانہ نے اجے بنگا کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button