پاکستان
سندھ حکومت کا عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان
کراچی: سندھ حکومت نے 10 اپریل سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 اپریل (بدھ) سے 13 اپریل (ہفتے) تک عید کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔
9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہوگا اور چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی ورنہ 11 اپریل کو عیدالفطر ہوگی
شوال کے چاند کی پیدائش آج(پیر)رات 11بجکر21 منٹ پر ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند(شوال)کی پیدائش آج رات 8 اپریل کو 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی،9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی۔
غروب آفتاب کے بعد افق پر چاند نظر آنے کا دورانیہ لگ بھگ 50 منٹ سے زائد ہوگا، 9 اپریل کو چاند نظرآنے کے امکانات ہیں،ملک کے جنوبی علاقوں میں اس دن مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔