پاکستان

ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

راولپنڈی: ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، گرفتار ملزم صابر محمود میانوالی پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف سال 2020 میں فراڈ کی دفعات کے تحت پیر پائی تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ملزم کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button