پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف دو روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آج تہران روانہ ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر قرارداد ایوان میں پیش کردی گئی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ایران روانہ ہوں گے اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیاں اور گورنر تبریز 19 مئی کو صوبہ شمالی آذربائیجان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی جہاں دنیا بھر سے مسلم ممالک کے قائدین نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف بھی آج تہران روانہ ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button