پاکستان

حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی

کراچی: اوگرا نے ماہ اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس میں کمی کے بعد اوگرا نے بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی ہے جس سے ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر 76 روپے 9 پیسے سستا ہوگیا۔

اپریل کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 6 روپے 44 پیسے کی کمی کے بعد 250 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہےقیمتوں میں کمی کے بعد گھریلو سلینڈر 3030 روپے 12 پیسے سے کم ہوکر 2954.03 روپے ہوگیا۔

یاد رہے کہ مارچ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 78 پیسے اور گھریلو سلنڈر 3 ہزار 30 روپے 12 پیسے کا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button