انٹرٹینمنٹ

راحت فتح علی درندہ صفت ہونے کیساتھ منافق بھی ہیں، ساحر علی بگا

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے ساتھی موسیقار راحت فتح علی خان کو منافق قرار دے دیا۔

ساحر علی بگا کا شمار اُن موسیقاروں میں ہوتا ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی میوزک انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں، اُنہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو بھی سُپر ہٹ ٹائٹل سانگ دیے ہیں جبکہ کئی پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔

گلوکار نے عالمی شہرت یافتہ موسیقار و قوال راحت فتح علی خان کے لیے کئی ہٹ گانے بھی کمپوز کیے ہیں۔ دونوں موسیقار کئی سالوں سے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں کیونکہ حال ہی میں ساحر علی بگا نے سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کے خلاف سخت الفاظ میں پوسٹ جاری کی۔

ساحر علی بگا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ ساتھ منافق بھی ہیں، منافق پر خدا کی لعنت ہو۔

ان کی پوسٹ دیکھ کر مداح حیران ہیں اور ساحر علی بگا سے پوسٹ کی وجہ پوچھ رہے ہیں، مداحوں کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان نے ان کے ساتھ کچھ غلط کیا ہوگا، اسی وجہ سے ساحر علی بگا شدید غصے میں ہیں جبکہ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ انہیں سرعام اس طرح راحت فتح علی خان کے خلاف سخت الفاظ نہیں کہنے چاہئیں۔

بعدازاں، ساحر علی بگا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی لیکن اُن کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button